کورونا: یو نیسیف نے اسکول بند کرنے کی مخالفت کردی

893

اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف(UNICEF  ) کے گلوبل چیف آف ایجوکیشن رابرٹ جنکنس نے کہا ہے کہ کورونا کے پیشِ نظر قومی سطح پر اسکولوں کو بند کرنا کسی صورت سود مند ثابت نہیں ہوسکتا ان اقدامات کے ردِ عمل کی وجہ  سےوباء مزید پھیل سکتی ہے.ہمیں اسکولوں کے کھلے رہنے اور بند کرنے کے نقصانات کا ادراک ہونا چاہئے اور بہتری اسی صورت میں ممکن ہے کہ قومی سطح پر اسکول بند کرنے سے گریز کیا جائے.

انہوں  نے کہا کہ اسکولوں کی بندش کسی صورت بھی کورونا کے خلاف مددگار ثابت نہیں ہوسکتی،حکومتوں کو چاہئے کہ وہ بچوں کو  گھربھیجنے کے بجائے اسکول میں صحتمندانہ ماحول فراہم کریں،یہ کام تمام حکومتوں کی اولین ترجیح ہونا چاہئے.یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ اسکول کورونا کے پھیلنے کا سبب نہیں ہیں،مگر پھر بھی حکومتیں اسکول بند کر رہی ہیں،اسکولوں کی بندش بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی اثر انداز ہورہی ہے.دنیا بھر میں صرف نومبر میں 38فیصد بچے اسکول بند ہوجانے کے بعد مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے ہیں.انہوں نے حکومتوں سے اسکول میں کورنا سے بچاؤ  اوراحتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے انہیں کھولنے پر زور دیا.