فری ونٹر ہاکی کوچنگ کیمپ کے ایچ اے ا سپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں 9 دسمبرمنعقد کیا جائے گا

298

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فری ونٹر ہاکی کوچنگ کیمپ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں آج سے شروع ہوگا۔. کیمپ کے اوقار کار2 بجے دوپہر سے 4 بجے شام ہونگے۔. کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین نے اس سلسلے میں کہا کہ ہم نے بہترین کوچنگ پینل کے علاوہ کویڈ 19 کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کے حوالے سے انتظامات کئے ہیں۔ 23دسمبر کیمپ کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔