غلام قادر جتوئی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کل نیو بار روم سندھ ہائی کورٹ میں ہو گا

171

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامک لائرز موومنٹ سندھ کے زیر اہتمام سپریم کورٹ کے سابق ایڈووکیٹ غلام قادر جتوئی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس جمعرات 10دسمبر کو 1:30بجے دن نیوبار روم سندھ ہائی کورٹ میں منعقد ہو گا ۔ ریفرنس سے مرحوم کے وکلاء ساتھی ،بار کے عہدیداران اور اسلامک لائرز موومنٹ کے عہدیداران خطاب کریں گے ۔