تحریک انصاف کے رہنماء امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

353

لوئر دیر سے منتخب  تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی لیاقت علی،     مالا کنڈ یونیورسٹی میں بی اے کے سالانہ امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے.یونیورسٹی ترجمان کے مطابق  لیاقت علی  گزشتہ ماہ بی  اے کے  مضمون مطالعہ پاکستان  میں نقل کرتے ہوئے پائے گئے تھے ،جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے اس معاملے پر  ایک کمیٹی قائم  کرتے ہوئے   لیاقت علی کے امتحانی  نتائج کو  روک لیا  ،کمیٹی  نے ان کے اس عمل پر وضاحت بھی  طلب کی ہے.

واضح رہے کہ  لیاقت علی نے 2018 کے  الیکشن میں خیبر پختونخواہ  کے حلقے پی کے  17 سے ایم ایم ایم کے امیدوار   سعید گل کے خلاف   بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی.