وزیرِ اعلی پنجاب نے ہیلتھ اسکیم کا اعلان کردیا

392

وزیرِ اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں صحت سہولت پروگرام ہیلتھ انشورنس اسکیم کااعلان کردیا.ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم وزیر اعظم کے وژن کی اعکاس ہے.جس کے تحت پنجاب کے ہر خاندان کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے انشورنس کی مد میں دیے جائیں گے.2021 کے آخر تک پنجاب کے تمام اضلاع میں یونیورسل ہیلتھ کوریج شروع ہوجائی گی.اور اس کا آغاز اگلے ماہ جنوری میں دو اضلاع سے ہوگا.

واضح رہے کہ اس اسکیم کا آغاز 2016 میں خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے کیا گیا جس کے تحت یومیہ 2 ڈالر سے کم آمدنی والے افراد کو اس اسکیم میں شامل کیاگیا.اس میں پنجاب،خیبرپختونخواہ.آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور سندھ کا علاقہ تھرپار کربھی شامل ہے.