انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں 16میچوں کے فیصلے ہوگئے

217

اسلام آباد(جسار ت نیوز)پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ا سکواش ٹورنامنٹ مردوں کا ایونٹ پیر کو مصحف ا سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ پہلے روز 16 میچوں کا فیصلہ ہوا۔ پہلے میچ میں طیب اسلم نے واک اوور حاصل کیا۔ دوسرے میچ میں نور زمان نے حمزہ خان نے11-9 ، 11-9 اور11-8 سے شکست دی۔محمد فرحان ہاشمی نے نوید رحمان کو 11-1 ، 11-4 اور11-4 سے مات دی. چوتھے میچ میں ظاہر شاہ کو بائے مل گیا۔ 5ویں میچ میں اسرار احمد نے بائی حاصل کی۔ چھٹے میچ میں سیدعلی بخاری نے بلال ذاکر کو 11-7 ، 11-7 ، 9-11 ، 9-11 اور11-7 سے ہرا دیا۔7ویں میچ میں وقاص محبوب نے محمد فرحان کو 11-9 ، 11-4 اور11-9 سے شکست دی۔ 8ویںاور9 ویں میچ میں فرحان محبوب اور عماد فرید نے واک اوور حاصل کیا۔ 10ویںمیچ میں محمد بلال نے عبد القادر کو 7-11، 11-4، 11-5، 10-12 اور 11-8 سے مات دی۔ 11ویںمیچ میں حارث قاسم نے سلمان سلیم کو 11-9 ، 11-6 اور11-9 سے شکست دی۔ 12ویں میچ میں فرحان زمان کو واک اوور ملا.13ویں میچ میں دانش اطلس کو بھی واک اوور ملا. 14ویں میچ میں ناصر اقبال نیحمزہ شریف کو 16-14 ، 6-11 ، 11-7 اور 11-7 سے مات دی۔ 15ویں میچ میں ذیشان زیب نے سعید عبد اللہ کو 11-9 ، 11-4 ، 9-11 اور 11-8 سے شکست دی۔ آخری میچ میں عاصم خان نے واک حاصل کیا۔ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں نے ایونٹ کیدوسرے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ مردوں کا دوسرا رائونڈ جبکہ خواتین ایونٹ کا پہلا رائونڈ آج کھیلا جائے گا۔5 روزہ ایونٹ 11 دسمبر جاری رہے گا۔ ایونٹ میں مرد اور خواتین کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔ مردوں کے ایونٹ کیلئے 12ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 6 ہزار ڈالر انعامی رقم رکھی گئی ہے۔