ـ5 ویں وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ اور ٹورنامنٹ کا اختتام

271

کراچی (اسٹاف رپورٹر)2ماہ دورانیہ کا 5واں سندھ اسپورٹس بورڈ وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ اور ٹورنامنٹ کراچی میں اختتام کو پہنچ گیا ۔ جسے سندھ اسپورٹس بورڈ نے اسپانسر کیا تھا اور سندھ ٹینس ایسو سی ایشن نے پیرا اسپورٹس پاکستان کے ٹیکنیکل تعاون سے منعقد کیا ، شمیم فرپو، صدر یونین کلب اس موقع پر مہمان خسوصی تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کوچنگ کیمپ کے شراکا میں اسناد تقسیم کیں۔ اور وہیل چیئر ٹینس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا وعدہ کیا۔ نتائج کے مطابق مینز سنگلز فائنل کے فاتح فدا حسین اور رنر اپ محمد ایوب رہے ۔