اسرائیل کے آئی 24نیوز اور ابوظہبی میڈیا میں تعاون ہوگیا

487

اسرائیلی براڈ کاسٹر “آئی 24 نیوز” اور متحدہ عرب امارات کے میڈیا گروپ “ابو ظہبی میڈیا” نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے دونوں چینلز ایک دوسرے کا مواد دیکھانے مجاز ہونگے جبکہ اہم معاملات پر یہ دونوں پارٹنر گروپس مشترکہ رپورٹنگ بھی کریں گے۔

اس میڈیا گروپ کے سربراہان نے اس تعاون کو اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے مابین بہتر تعلقات کی ضمانت سے تعبیر کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔

آئی 24 نیو نیوز جو فرانسیسی، عربی اور انگریزی زبان میں نشریات کرتے ہیں اور ابوظہبی میڈیا نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں اسرائیل نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں جو تیسری اور چوتھی عرب ریاستیں تھیں۔

اس سے قبل 30 سال سے زیادہ عرصے قبل اپنے ہمسایہ ملک مصر اور اردن کے بعد یہودی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے تھے۔