پنجاب ، بلوچستان کے پی اور پنجاب سی انڈر 16 ہاکی سیمی فائنل میں

166

 

پشاور(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ 20 کے نویں دن 3 میچز کھیلے گئے۔ سیمی فائنل کیلیے پنجاب اے,بلوچستان اے,کے پی کے اے, پنجاب سی نے کوالیفائی کرلیا۔ مہمان خصوصی ممبر سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی تھے۔اس موقع پر چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر, ممبر اولمپیئن خالد حمید ,’چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن و سابق آئی جی پی محمد سعید خان , ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید ظاہر شاہ بھی موجود تھے۔ پہلا میچ کے پی کے بی اور بلوچستان بی کے مابین کھیلا گیاجو کے پی کے بی نے 1-6 سے جیت لیا۔کے پی کے بی کی جانب سے یاسر دو,طلال,قاسم اللہ ,احمد اللہ,توحید نے ایک ایک اسکور کیا .بلوچستان بی کی جانب سے واحد گول فصیع نے کیا۔دوسرا میچ پنجاب بی اور پنجاب ڈی کے مابین کھیلا گیاجو 2-3 سے پنجاب بی نے میچ جیت لیا۔ پنجاب بی کی جانب سے احسان نے دو جبکہ عمران ایک گول اسکور کیا. پنجاب ڈی کی جانب سے عون عباس نے گول اسکور کیا۔ایونٹ کا تیسرا میچ سندھ اے اور پنجاب اے کے مابین کھیلا گیا جو پنجاب اے نے 0-5 سے جیت لیا.پنجاب اے کی جانب سے ابوزر نے دو,بشارت,رانا ولید,حنان نے ایک ایک گول اسکورکیے۔واضع رہے پہلا سیمی فائنل پنجاب اے اور بلوچستان اے جبکہ دوسرا سیمی فائنل کے پی کے اے اور پنجاب سی کے مابین کھیلا جائے گا۔