امت مسلمہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کرے‘ طاہر اشرفی

275

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ حل کرے‘ خلیجی عرب ممالک کے درمیان مفاہمت کے لیے امیر کویت کا کردار لائق تحسین ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کہی۔حافظ
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوں اور امت مسلمہ وحدت اور اتحاد سے مسئلہ کشمیر تا فلسطین اور دیگر امور کو حل کرے‘ پاکستان اپنے برادر عرب ممالک کے ساتھ کھڑا ہے ‘ پاکستان کسی بھی دوست ملک کی داخلہ و خارجہ پالیسی میں نہ مداخلت کرتا ہے‘ ہم امید کرتے ہیں کہ امیر کویت کی کوششوں سے مسائل کو حل کر لیا جائے گا۔