آئندہ سال گریڈ 21، 22، کے 40اعلیٰ افسران ریٹائر ہو جائینگے

337

پشاور(آن لائن)سابق آئی جی خیبر پختونخوا ، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت آئندہ سال گریڈ 21، 22، کے 40اعلیٰ افسران ریٹائر ہو جائینگے ۔ سابق آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور پولیس سروس کے گریڈ 22کے آفیسر محمد نعیم خان 13فروری کو ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین 25جنوری ، سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اورموجودہ وفاقی سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ 14مارچ ، چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر 22جون ، وفاقی سیکرٹریز میں ظفر اقبال حسین 30فروری ، عبدالمالک غوری ، عرفان علی ، 25فروری ، عمر حمید خان 28فروری، محمداسلم 6مارچ ، جمال ناصر 7مارچ ، ساجد یوسفانی 6مئی ، کیپٹن ریٹائرڈ نسیم نواز 7مئی ، ہاشم پوپلزئی 16جون ، میجرریٹارئر عظیم سلمان خان31جولائی ، شائستہ سہیل 6اکتوبر ، شعیب احمد صدیقی 26اکتوبر ، اکبر حسین درانی اور رضوان احمد 13دسمبر ، ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن 27جنوری ، اختر جان وزیر 17فروری ، ایڈیشنل سیکرٹری تاشفین خان 26فروری ، سابق آئی جی شعیب دستگیر 27فروری ، گریڈ 21کے پولیس آفیسر ڈاکٹر مجیب خان 24مارچ ، محمد الیاس 6مارچ ، کیپٹن ریٹائرڈ عابد حسین 30اپریل ، طارق سردار 10مئی ، کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان 27اگست ، قیصر مجید ملک 18 ستمبر،علم دین 13اگست کو 60 سال عمر پوری ہونے پر ملازمت سے ریٹائر ہو جائینگے۔