پی ڈی ایم کا بطور اتحاد کوئی بیانیہ نہیں، ہمایوں اختر

264

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بطور اتحاد کوئی بیانیہ نہیں، نواز شریف اور مریم نواز نے پی ڈی ایم کو یر غمال بنایا ہوا ہے، خود شہباز شریف کے بیانیے کااپنے بھائی اور بھتیجی کے بیانیے سے 180ڈگری کا فرق ہے ، اپوزیشن کی تحریک کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کیسز میں ریلیف یا رعایت دینے کا اشارہ تک نہیں دیا جو ان کی ملک و قوم کے ساتھ کیے گئے عہد کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے ، نواز شریف اور مریم نواز پی ڈی ایم کے کندھوں پر بیٹھ کر اپنے مستقبل کی سیاست کیلئے کوشاں ہیں لیکن انہیں کامیاب نہیںمل رہی ۔ یہ اتنے حواش باختہ ہو چکے ہیںکہ جان بوجھ کر تصادم کی سازش کر رہے ہیں لیکن حکومت ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔