شمیم اختر کی وفات پر حکومت نے مکمل ساتھ دیا‘ فیاض چوہان

98

لاہور (آن لائن) وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی وفات پر پنجاب حکومت، جیل خانہ جات اور محکمہ داخلہ نے شریف خاندان کا بھرپور ساتھ دیا، مکس اچار پارٹی جلسے کر کے کورونا وائرس کو پھیلا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ انہوں نے کورونا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کرونا کے خلاف جنگ میں میں SOP کو توڑ کر قومی، علاقائی اور بین الاقوامی لیول پر پاکستان کو اور پاکستانی معاشرے کو بدنام کر رہی ہے۔ اس وقت پوری دنیا کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور یہ لوگ اپنی اور اپنے اپنے ابا جی کو بچانے کے لیے جھنڈا اٹھائے ہوئے نہ ماننے کی رٹ لگا رہے ہیں۔ اسد قیصر اور اور شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو کورونا کے خلاف لائن آف ایکشن بنانے کے لیے دعوت دی لیکن پی ڈی ایم اور مکس اچار پارٹی نے اس کا بائیکاٹ کیا۔