شہریوں کو ٹریفک جام کی صورت میں عذاب کا سامنا ہے،حق پرست ارکان

218

حیدر آباد(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے حیدر آباد شہر میں ٹریفک کے نظام کی بدترین صورتحال اور انکروچمنٹ کے نام پر مال بنائومہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حیدر آباد شہر کی انتظامیہ نا اہل افسران پر مشتمل ہے جو صرف مال بنائو مہم میں مصروف نظر آتے ہیں ۔ان افسران و اسٹاف کی نااہلی کی بدولت حیدر آباد شہر کی اہم شاہرائیںانکروچمنٹ کی بھیٹ چڑ چکی ہیں اور شہریوں کو ٹریفک جام کی صورت میں سخت عذاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹریفک کنٹرول انتظامیہ بھی شہر میں بے بس نظر آتی ہے جو یقینا نااہلی کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حیدر آباد کی عوام ٹریفک نظام اور انکروچمنٹ سے وابستہ افسران خواب غفلت سے بیدار ہوجائے اور شہریوں کو ٹریفک اور انکروچمنٹ کے مسائل سے نجات دلوائے جبکہ حیدر آباد شہر لاورث نہیں ہے حیدر آباد شہر کے وارث زندہ ہے اگر سرکاری افسران نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ہم عوامی عدالت میںانکے خلاف جائیں گے۔