معیاری تعلیم و تربیت حکومت کی ترجیح ہے، شہلا رضا

193

کراچی (آن لائن) صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا نے کہا ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو معیاری تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،کشمور زیادتی کی متاثرہ ماں اور بچی کو تمام وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں شہلا رضا کا کہنا تھا کہ معاشرے میں پیش آنے والے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت نے متعدد قوانین نافذ کیے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ سول سوسائٹی اور خاص طور پر میڈیا عوام میں اس بات کی آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے محکمہ ترقی نسواں کی جانب سے اس ضمن میں کیے جانے والے اقدامات کو مزید اجاگر کرے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں میں موجود 1094 ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کرکے ایسے واقعات کی بروقت نشاندہی کرائی جاسکتی ہے۔