جلسے کے بعد حکومت کا مزید رہنا ممکن نہیں رہے گا، رانا تنویر

220

شیخوپورہ (آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے عوامی پذیرائی سے محروم ہونے کا دعویٰ کرنے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ، پی ڈی ایم کا لاہور کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا جس کے بعد حکمرانوں کا مزید برسر اقتدار رہنا ممکن نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے فارم ہاؤس پرسابق چیئرمین ضلع کونسل انجینئر احمد عتیق انور، ارکان صوبائی اسمبلی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رانا تنویر نے کہا کہ لوگ مہنگائی کے سبب پیٹ کاٹ کر جینے پر مجبور ہیں،ہر طرف پسماندگی، مایوسی اور ناامیدی کے سائے چھائے ہوئے ہیں اور ملک گھمبیر صورتحال سے دوچار کر دیا گیا ہے، وقت آگیاہے کہ عوام اپنے حق کی خاطراٹھ کھڑے ہوں ورنہ بہت دیرہوجائے گی، میاں نوازشریف کوسیاست سے الگ کرنے اورعمران خان ٹولے کولانے کے لئے ذاتیات کی سیاست کی گئی اس کے باوجود میاں نواز شریف کوعوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکا،ملک میں آج بھی ان کاووٹ بینک موجودہے ۔پی ٹی آئی کابہت جلددھڑن تختہ ہوگا۔