عدالت نے بابر اعظم کو حامیزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا

284

لاہور(اے پی پی)سیشن عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ان کے اہل خانہ کو حامیزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا نے خاتون حامیزہ مختار کی کرکٹر بابر اعظم کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بابر اعظم کے اہلخانہ انہیں ہراساں اور دھمکیاں دے رہے ہیں ، ان کی جان کو خطرہ ہے عدالت ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔