زندگیوں کو داؤ پر لگاکر جلسہ کرنا سنگ دلی ہے ، عثمان بزدار

186

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زندگیوں کو داؤ پر لگاکر جلسہ کرنا سنگ دلی ہے ، ناکام اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئیگی، زندہ دلان لاہور 13دسمبر کوبھی11جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کوآئینہ دکھا دیںگے۔اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔کورونا کی موجودہ صورتحال میں جلسے کرناعوام سے کھلی دشمنی ہے ۔عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگاکر جلسہ سیاست کرنا سنگ دلی اوربے حسی ہے ۔قوم ایسے عناصر کو کبھی
معاف نہیں کرے گی۔ناکام اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئے گی۔وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اورلیٹروںکی کوئی حیثیت نہیں۔ وزیراعظم عمران خان جیسی شفاف قیادت ہی پاکستان کو آگے لیکر جائے گی۔