ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کی جائیں، پیپلز پارٹی

103

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایل این جی کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کی جائیں، ایل این جی درآمد میں تاخیر کر کے مصنوعی بحران پیدا کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر سے ملک کو نقصان اور حکومتی مافیہ کو فائدہ ہوگا۔ وقت پر ایل این جی کی خرید نہ کر کے ملک کو اربوں روپے کا نقصان دیا گیا۔ شیری رحمان نے کہا وزیر اعظم نے ستمبر میں کہا کہ سردیوں میں ملک میں گیس کا شدید بحران ہوگا۔ وزیر اعظم کو بحران کا پتہ تھا تو گیس درآمد کیوں نہیں کی گئی۔ وزیراعظم اور کابینہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پاکستان کو 122 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی اور ان کے وزیر کو این این جی کیس میں گرفتار کیا۔ شیری رحمان نے کہا نیب خاموش کیوں ہے، حکومت کی کرپشن نیب کو نظر نہیں آتے۔نااہل ٹولے کو تجربے کرنے کے لئے ملک حوالے کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی ایل این جی کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔