کرک ،گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

166

کرک( آن لائن ) خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تحصیل تخت نصرتی کے علاقے چوکارہ میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ماں، بیٹا اور نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ گاڑی پر فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد جائے قو ع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آ یا لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تخت نصرتی منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹا بھی شامل ہے، ابتدائی تفتیش کی روشنی میں فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔