نوشہرہ ‘ ٹرالراور کوچ میں  تصادم ‘8 افراد جاں بحق

133

خیر آباد (این این آئی)تیز رفتارسیمنٹ سے بھرا ٹرالر خیرآباد سے جانے والی کوچ پر چڑھ دوڑا،جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ۔جائے حادثہ پر پولیس، ریسکیو اور دیگر اداروں نے پہنچ کرزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاجہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے،زخمی اورہلاک شدگان کا تعلق مختلف گائوں سے ہے۔ذرائع کے مطابق کوچ کا ڈرائیور عمران اور کنٹریکٹر ملنگ بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔