سیاسی جلسوں پر پابندی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

169

 

 

لاہور(نمائندہ جسارت)سیاسی جلسوں پر پابندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت آئی جی پنجاب، ڈی سی لاہور کو فریق بنایا گیا۔مفاد عامہ کی درخواست میں کورونا کی دوسری لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ درخواست
گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کورونا کے شدید پھیلائو کی وجہ سے اسپتالوں میں بسترز کم پڑنے لگے ہیں، عالمی وائرس سے بچاؤ کے لیے جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے،اسپتالوں میں فارمیسیز کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔درخواست گزار کے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ سینئر پروفیسر کی رات کے اوقات میں کورونا وارڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے، لواحقین کو مریض کی حالت کے بارے میں آگاہ کرے اور وڈیو کالز کی سہولت بھی یقینی بنائی جائے،اگر ان اقدامات کو یقینی نا بنایا گیا تو تشویشناک حد تک ہلاکتوں کا خطرہ ہے، جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے