امیر العظیم نے لاہورمیں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا

251

 

لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے حبیب پارک میں شہر لاہور کے سب سے بڑے واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا۔اس پلانٹ سے 2200 گھروں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔ عوام تک صاف پانی پہنچانے کے لیے جماعت اسلامی نے ایک واٹر مینجمنٹ بورڈبھی تشکیل دے دیاہے۔ یہ بورڈلوگوں کے گھروں تک بہترین انداز میں بروقت پانی پہنچانے کے پورے عمل کی نگرانی کرے گا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد ،معززین علاقہ افضل خان ، پروفیسر زاہد فاروق کھوکھر
ظہور اعوان ،وارث علی کھارا، صادق امین اور دیگربھی موجود تھے ۔اس موقع پر بورڈ کے مرکزی دفتر کا بھی افتتاح کیا گیا۔