خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانا چاہتے ہیں،قاسم نوید قمر

164

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ایکٹ 2018ء کے تحت خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، حکومت سندھ اس ایکٹ کواصل روح کے ساتھ نافذ کریگی۔ یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)کے تعاون سے محکمہ ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ ، سندھ کے زیر اہتمام مقامی سیمینار میں کلیدی اسپیکر کی حیثیت سے اظہار خیال کرتے ہوئے
کہی۔اقبال ڈیتھو ، انیس ہارون ، شہلا رضا ، وزیر برائے خواتین ترقی سندھ ویرجی کولہی ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق محکمہ احسان علی کھوسو ، چیئرمین پی ایچ آر او سندھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ قاسم نوید قمر نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر خصوصی افراد کے جائز حقوق کی فراہمی کیلیے سنجیدہ ہیں۔ خصوصی افراد کے حقوق کے لیے کی گئی قانون سازی پر عملدرآمد کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کی ضرورت ہے۔ حکومت سندھ خصوصی افراد کو سہولیات فراہم کرکے معاشرے کا فعال رکن بنانے اور باعزت زندگی گزارنے میں تعاون کرنے کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔