ایس بی سی اے کے15 افسران وملازمین عہدوں سے برطرف

234

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نے 15 سے زائد سینئر افسران اور ملازمین کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ ادارہ اندھیر نگری بن گیا، قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے نے محکمے میں اپنا سسٹم بنانا شروع کردیا۔
ڈی جی ایس بی سی اے نے افسران کی جگہ من پسند افسران کی تعیناتی شروع کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ گلبرگ، صدر، گلشن، جمشید اور گڈاپ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو بھی ہٹادیا گیا۔ ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد افسران و ملازمین سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ ہٹائے گئے افسران پر کام میں غفلت برتنے کا الزام لگایا گیا ہے۔