اقامت دین کی تحریک معاشرے سے مایوسی ختم کریگی ٗ اسما سفیر

205

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے ضلع گلبرگ کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا کام اس مشکل وقت میں نئی فکر اور سوچ کے دروازے کھول رہا ہے۔ اقامت دین کی تحریک معاشرے میں مایوسی اور اندھیرے ختم کرکے امید کی شمع روشن کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دعوت وتبلیغ کا مؤثر طرز اور منظم انداز مسائل کے حل کے ساتھ کردار کی تعمیر میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کچی
بستیوں اور پسماندہ علاقوں سے لے کر ہر گلی محلے تک اسلام کی دعوت پہنچانا ہمارا ہدف ہے۔خواتین میں اسلام کی آگاہی دینا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حلقہ خواتین ہر شعبے میں مصروف عمل ہے۔اسما سفیر نے اراکین پر زور دیا کہ نوجوان بچیوں کو اور نئی نسل کو دین سے قریب کرنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں۔دعوت کے لیے جدید ذرائع کو استعمال کریںاور صحیح اسلامی روح پیدا کرنے کے لیے طریقہ کار متعین کریں۔