انتظامیہ اور پولیس خود کو سیاست میں ملوث نہ کریں‘ شاہد خاقان

192

 

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم اورن لیگ کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لاہور جلسے میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، انتظامیہ اور پولیس خود کو سیاست میں ملوث نہ کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہد خاقان نے کہا کہ 13دسمبرکو لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا، جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے ،اگر پولیس کی طرف سے کوئی زیادتی ہوئی تو ان کو بھگتنا پڑے گا،عو ام کو تحفظ دینا حکومت کا کام ہے،کارکنان کو
نقصان پہنچا توپھر قانونی کارروائی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی جنگ نہیں عوام کے حقوق کی جنگ ہے ،حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں،ملک میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے ۔ا انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے حقوق کے لیے 13 دسمبر کو باہر نکلیں گے اور مینار پاکستان پہنچیں گے۔