سی ٹی ڈی کے 40افسران واہلکاروں میں کوروناکی تصدیق

301

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی ہدایت پر سی ٹی ڈی کے تمام شعبہ جات کے افسران سمیت تمام نفری کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ٹاپ افسران سمیت 40اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائر کا شکار ہونے والی نفری میں خاتون افسر اور دو خاتون اہلکار بھی شامل ہیں۔وائرس کی تصدیق کے بعد افسران سمیت تمام عملہ اسپتال اور گھروں میں قرنطینہ ہوگیا ہے۔