رکن جماعت اسلامی گلبرگ کشورصابرانتقال کرگئیں

270

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع گلبرگ کی رکن اور سابق ناظمہ علاقہ کشور صابر انتقال کر گئیں۔ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی اسماء سفیر نے کشور صابر کے انتقال پر اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری زندگی دین کی جدوجہد سے عبارت تھی انہوں نے اپنی جان،مال اور گھر سب کچھ اللہ کے راستے میں لگا دیا یا انہوں نے دعا کی کہ اللہ اولاد کو صبر جمیل عطا فرمائے۔