پریس کلب:پی پی رہنما نعیم اعوان کی پریس فوٹوگرافرزسے ملاقات

357

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی اور ہزارے وال اتحاد فورم کے رہنما نعیم اعوان نے سندھی ثقافتی دن کی مناسبت سے کراچی پریس کلب میں پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرزکے اراکین سے ملاقات کی اورانہیں اجرک پہنائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اخبارات میں کام کرنے والے فوٹو گرافرز جن مسائل سے دوچار ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے فوٹو گرافرز بھائیوں کے ساتھ ہے۔