گیس لوڈشیڈنگ المناک حادثات کاسبب بن رہی ہے،محمدیوسف

375

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے وفد کے ساتھ نیو کراچی5 Dگیس دھماکے کی جگہ کادورہ کیا،وفد میںنائب صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شمالی عطاء الرحمن راجا ،ناظم علاقہ ڈاکٹرشکیل احمد شامل تھے۔محمدیوسف نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گیس لوڈشیڈنگ افسوس ناک حادثات کاسبب بن رہی ہے،انہوں نے جاںبحق ہونے والے بچے کے زخمی والدسے تعزیت بھی کی۔