ناظم آباد :وائن شاپ سے مسلمانوں کوشراب کی فراہمی

198

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رضویہ تھانے کی حدودناظم آباد سیف اللہ ہوٹل کے پاس ایکسائز کے لائسنس یافتہ گلیمر ٹریڈرز نامی وائن شاپ سے100 روپے زیادہ لے کر سر عام مسلمانوںکو شراب سپلائی کی جا تی ہے ،وائن شاپ کا وقت ختم ہونے کے بعد گلی میں موجود ایک دکان سے باقاعدہ پولیس سرپرستی میں مسلمانوں کو شراب فروخت کی جاتی ہے، ایکسائز پولیس کی زیر سرپرستی گلیمر ٹریڈرز کا عملہ گلی میں مسلمانوں کو شراب بیچنے کے ساتھ گاہکوں کو کولڈ ڈرنکس نمکو بھی فراہم کی جاتی ہے ،سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرڈر دیا تھا کہ مسلمانوں کو کسی صورت شراب فروخت نہ کی جائے اور نہ ہی شراب خانے مسلمانوں کی بستوں میں بنائے جائیں ۔