سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات کی بحالی میں اہم پیش رفت

475

تین سوال بعد سعودی عرب اور قطر کے مابین تعلقات کی بحالی میں اہم پیش رفت ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود نے ورچوئل ڈپلومیٹک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں سعودی عرب اور قطر تعلقات کی بحالی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے موجودہ کشیدہ صورتحال کے خاتمے کے حتمی معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔

پرنس فیصل بن فرحان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشیدہ تعلقات کے خاتمے کے لیے امریکا اور کویت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

اس سے قبل قطری وزیر خارجہ نے بھی بحران کے خاتمے سے متعلق کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا تھا۔ سعودی عرب، بحرین اور مصر سمیت 6 خلیجی ریاستوں نے 2017 میں قطر سے تعلقات توڑ دیے تھے۔

قطر پر عرب ممالک کی جانب سے خطے کو غیر مستحکم کرنے اور شدت پسند تنظیموں کی حمایت کا الزام تھا۔