قطری وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر دوٹوک جواب دے دیا

838

قطر کے وزیر خارجہ محمد عبد الرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے مسائل عرب اسرائیل تعلقات سے حل نہیں ہونگے۔ اس کا حل جامع ہونا چاہیے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق محمد عبد الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعملقات معمول پر لانے اور خلیجی بحران کے مابین کوئی ربط موجود نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے روم بین الاقوامی فورم کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریر میں کی۔ الثانی نے کہا کہ خلیجی بحران کا کوئی بھی حل خلیجی خطے کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا ہم خلیجی بحران کے حل کے بارے میں پرامید ہیں لیکن ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایک دن میں تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ خلیجی بحران کے حل کا تعلق اسرائیل کے ساتھ بحالئِ تعلقات سے نہیں ہے اور نہ ہی اس سے فلسطین کا مسئلہ حل ہوگا۔

اس سے قبل قطر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھی کہا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا فلسطینی مسئلے کا جواب نہیں ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ قطر دیگر خلیجی عرب ریاستوں کی طرح اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار نہیں کرے گا۔ ہم نہیں سمجھتے کہ اسرائیل فلسطینی تنازع کا بنیادی سبب اسرائیلی تعلقات ہیں لہذا مسئلے کے حل کا جواب تعلقات قائم کرنا نہیں ہو سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ تنازع کی اصل وجہ فلسطینیوں کے سخت حالات ہیں جو کہ بغیر ملک کے رہ رہے ہیں اور زیر قبضہ زندگی گزار رہے ہیں۔