کورونا سے مزید 44 اموات، تعداد 8303 ہوگئی

206

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 44 مریض انتقال کرگئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 8303 ہوگئی۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 119 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ13ہزار191 ہوگئی۔

ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد52 ہزار359 ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے۔

پنجاب ایک لاکھ 22 ہزار 293، سندھ میں ایک لاکھ 80 ہزار 904 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا 48 ہزار 638، بلوچستان میں 17 ہزار 392 کیس رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد 31 ہزار 992، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 708 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 ہزار 219 ہوگئی۔