امریکا میں کورونا سے 2700 اور میکسیکو میں 690 اموات

238

امریکا میں کورونا کی صورتحال دن بہ دن سنگین ہونے لگی،  امریکا میں24گھنٹے کے دوران 2ہزار700سے زائد کورونا مریض انتقال کرگئے۔

امریکامیں24گھنٹوں میں کوروناکےرکارڈ 2لاکھ 35ہزار  مریض سامنے آئے  جب کہ برطانیہ میں کوروناکےمزید16ہزارسےزائدکیسز اور 504اموات رپورٹ ہوئیں۔

سان فرانسسکو میں کوروناکےسبب نئی پابندیاں عائد کر کے عوام کوگھروں میں رہنےکی ہدایات کی گئی ہے۔ میکسیکومیں 24گھنٹوں میں کوروناکے12ہزار127کیسز  اور690اموات رپورٹ ہوئیں۔

جرمنی میں کوروناکیسزکی تعداد11لاکھ53ہزار553 اور اموات کی تعداد18ہزار517ہوگئی۔جرمنی میں 24گھنٹوں میں کورونا سے483اموات اور 23ہزار318کیسزرپورٹ ہوئے۔

جنوبی کورونامیں کوروناکےمزید 583کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ بھارت میں 24گھنٹوں میں کورونا کے36ہزار652کیس رپورٹ ہوئے۔

دنیابھرمیں کوروناسےاموات کی تعداد15لاکھ24ہزار462ہوگئی ۔دنیا بھر میں کوروناکیسزکی تعداد 6کروڑ 62 لاکھ31ہزار472ہوگئی تاہم کوروناکے4کروڑ58لاکھ12ہزار972مریض صحت یاب بھی ہوئے۔