عمران خان کے ساتھ ملنے والوں کے گناہ دھل گئے؟‘قمر زمان کائرہ

254

لاہور(نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ملنے والوں کے گناہ دھل گئے؟،وزیراعظم کا رویہ اور لہجہ نامناسب اور حکومت کا رویہ تضحیک آمیز ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جلسہ بھی بڑا ہوگا، اپوزیشن جماعتیں لاہور جلسے کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔ہمیں حکومت سے کسی رعایت کی توقع نہیں، حمران عوامی مسائل حل کرے، ادویات کے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیا،عوام بجلی اور گیس سستی کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، ادویات اور تیل پر کمیشن بنایا گیا تھا، اس کا کیا ہوا؟ حکومت کے تمام نوٹسز عوام پر بوجھ بن کر گرے ہیں، نیب کے چیئرمین جاگ جائیں اور حقائق سامنے لائیں۔