رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی کے والد کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا

153

حیدر آباد(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی کے والد محترم ڈاکٹر صالح خلجی کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ،مرحوم ڈاکٹر صالح خلجی کے سوگواران میںبیوہ سمیت سات لڑکے اور تین لڑکیوں شامل ہیں ،مرحوم کی نماز جنازہ و فاتحہ سوئم ربانی مسجد دوقبر پر ادا کی گئی جبکہ مرحوم کی نماز جنازہ و فاتحہ سوئم میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان ، ڈپٹی کنونیئر کنور نوید جمیل ، اراکین کے رابطہ کمیٹی سید سہیل مشہدی ، ڈاکٹر ظفر کمالی ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق واراکین کمیٹی ،ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔