جلد ملک میں نظام مصطفیﷺ کی بہار دیکھیں گے،ابو الخیر زبیر

327

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے علامہ خادم حسین رضوی کے مزار پر حاضری دی اور آپ کے بلندی درجات کیلیے دعا کی۔آپ نے علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے مولانا سعد حسین رضوی سے تعزیت کی۔ مسجد رحمت للعالمین میں علامہ خادم حسین رضوی کی یاد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی نے نوجوانوں کے قلوب میں عشق مصطفیٰ ﷺ کی شمع فروزاں کی اور انہیں عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا محافظ بنایاوہ سچے عاشق رسول ﷺ تھے ان کے پیروکاروں کو چاہیے کہ وہ ان کے مشن اتحاد اہلسنت اور نظام مصطفیٰ ﷺ کے عملی نفاذ اور مقام مصطفیٰ ﷺ کے تحفظ کیلیے جدوجہد تیزکردیںاورپاکستان میں حقیقی اسلامی انقلاب کی جدوجہد کو پروان چڑھانے، ناموس رسالت اور ختم نبوت ﷺ کے قوانین کے تحفظ کیلیے ملکر جدوجہد کریں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب اس ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ کی بہاردیکھیں گے