کوٹری، الخدمت میڈیکل سینٹر میں پر وقار تقریب

183

کوٹری (وقائع نگار خصوصی) معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فائونڈیشن ضلع جامشورو کی جانب سے الخدمت میڈیکل سینٹر کوٹری میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں حافظ محمد صالح امیر جماعت اسلامی ضلع جامشورو، سابق چیئرمین بلدیہ اعلیٰ کوٹری محمد یونس، سابق ناظم تعلقہ کوٹری عبدالرحمن، بادشاہ میمن نے شرکت کی اور معذور افراد میں وہیل چیئرز بھی تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے اور ترقی کے تمام شعبوں میں معذور افراد کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔ یہ دن سیاسی، سماجی، معاشی اور ثقافتی زندگی کے ہر پہلو سے معذور افراد کی صورتحال کے بارے میں شعور اجاگر کرتا ہے۔ 1992ء کے بعد سے اقوام متحدہ کا معذور افراد کا عالمی دن ہر سال 3 دسمبر کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس موضوع کو مستحکم ترقی کے 2030 ایجنڈے میں شامل متوازن اور پائیدار ترقی کے لیے معذور افراد کو بااختیار بنانے پر مرکوز کیا گیا ہے۔