دادو، پھلجی لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات معمول بن گئے

215

دادو (نمائندہ جسارت) پھلجی لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات روز کا معمول بن اگئے، روڈ انتظامیہ سمیت منتخب نمائندے خاموش تماشائی ہیں۔ دادو پھلجی روڈ کی زرعی زمین والی پلیں بھی ناکارہ بن گئی ہیں، گاڑیوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات درپیش، علاقہ مکینوں دریا خان جہتیال، امام علی سولنگی، ستار رمضان سمیت دیگر نے کہا کہ روڈ کو بنے 6 ماہ کا عرصہ ہوا ہے مگر غیر معیاری مٹیرل استعمال ہونے سے 6 ماہ میں سارا روڈ اور پلیں ختم ہوگئی ہیں، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑگیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ روڈ سیکڑوں دیہات کو ملانے والا واحد روڈ ہے جو مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔ اس روڈ بننے میں پرونشنل ہائی وے کی نااہلی اور ملی بھگت سامنے آئی ہے۔ روڈ کے کام کو رشوت کے عوض من پسند ٹھیکیداروں کو دیا گیا، جس میں ناقص اور غیر معیاری مٹیرل استعمال ہوا ہے۔ حکام کی جانب سے روڈ کی کوئی جانچ پڑتال نہ ہوئی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیر اعلیٰ سمیت منتخب نمائندے فوری نوٹس لے کر لنک روڈ کا کام کرواکر لوگوں کو حادثات سے بچائیں۔