حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقے علی آباد میں ہائی ٹیشن تاروں نے تین معصوم بچیوں کی جان لے لی۔ ہٹڑی تھانے کی حدود علی آباد کے علاقے میں لوہے کے راڈ سے کھیلتے ہوئے لوہے کی راڈ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرانے کے نتیجے میں 3معصوم بچیاں سعدیہ،سلمہ اور بخا جن کی عمریں 6سال سے9سال کے درمیان تھی کرنٹ لگنے سے جھلس گئیں جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال حیدرآباد پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہاں بحق ہوگئیں۔ افسوناک واقعے پر علاقے میںکہرام مچ گیا اور بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ۔علاوہ ازیں تھانہ پنیاری کی حدود میں یاسین ہال کے سامنے کیمکل کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا فائربگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری تھا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔علاوہ ازیں مارکیٹ پولیس نے دوران گشت OPD چاڑی کے قریب سے 2 منشیات فروش لطف اللہ ولد مہوال خان لاشاری اور سکندر ولد محمد خان چانڈیو کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 12 بوتلیں وسکی شراب برآمد ہوئی ۔مارکیٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔قاسم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین روڈ فیز 1 قاسم آباد کے قریب سے منشیات سپلائر غلام اکبر عرف غلاموں ولد بکھر رند کو 1 کلو 220 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ قاسم آباد انسپکٹر صغیر حسین سانگی نے اپنے اسٹاف کے ساتھ مزید کارروائی کرتے ہوئے لعل کواٹر قاسم آباد کے قریب سے منشیات فروش یوسف ولد جمن قمبرانی کو 6 بوتلیں شراب سمیت گرفتار کرکے حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔