رخسانہ کوثر و دیگر کی فراز کشور کی والدہ کی وفات پر انکے گھر جاکر تعزیت

248

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدر آباد کی ناظمہ ضلع رخسانہ کوثر، اراکین ذمہ داران اور کارکنان نے نائب ضلع فراز کشور کی والدہ کی وفات پر انکے گھر جاکر تعزیت ، مرحومہ کی بلندئی درجات اور لواحقین کو صبرو استقامت کی دعا کرائی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان، سابق ضلعی امیر ضلع حیدرآباد طاہر مجید، نائب صوبہ شگفتہ ابراہیم تعلقات عامہ کی مہنازامیر نائبین ضلع ناہید انیس فرزانہ ایوب ،غزالہ زاہد ارکان شوری عرفانہ، صالحہ مشتاق، سعدیہ رضوان، رضیہ خالہ نگراں الخدمت فرح خان، ناظمہ زون فاطمہ ،شگفتہ طاہر، نگران الخدمت سینٹر پریٹ آباد شاہین نعیم، پرنسپل قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس امیر بی بی ،سعیدہ مہر افضل النساء اور فخرالنساء بھی موجود تھیں۔