جامشور ٹول پلازہ پر رینجرز کی کارروائی،113 افغانی گرفتار

454

جامشورو(نمائندہ جسارت)جامشوروٹول پلازہ پر کراچی جانے والے مرد،خواتین اور بچوں سمیت غیرملکی گرفتار ۔پولیس اسٹیشن منتقل۔ تفصیلات کے مطابق جامشوروٹول پلازہ پرموٹر وے M9پر رینجرز جوانوں نے گذشتہ شب کراچی جانے والی 2کوچز کی تلاشی کے دوران مرَد،خواتین اور بچوں سمیت113 اَفغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ نہ ہونے پرگرفتار کرکے
جامشورو پویس اسٹیشن منتقل کردیا۔اِس سلسلے میںSHOجامشوروآدم ابڑو نے میڈیا کو بتایا کہ2 کوچز میں سوار 113 اَفغانی جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، پاکستانی شناخت نہ ہونے کے سبب غیر قانونی طریقے سے کراچی جارہے تھے،اُنہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔