منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ مفتی  شمشیرعلی شاہدگوادر پہنچ گئے

248

گوادر(نمائندہ جسارت)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مفتی شمشیر علی شاہد نے گوادر کا دودہ کیا اور جامع مسجد طوبی میں خطبہ جمعہ ادا کیا جبکہ امیر جماعت اسلامی گوادر لیاقت بلوچ سے ملاقات کی۔اس موقع پر منتظم صوبہ عبدالمتین منور اور رکن جمعیت طلبہ عربیہ سیف اللہ بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دریں اثنا منتظم اعلیٰ کیلیے لیاقت بلوچ کے گھر پر ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔