استنبول: تُرک صدر اردوان اَیا صوفیا میں امام مسجد اقصیٰ کی امامت میں نمازِ جمعہ ادا کررہے ہیں

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر نے تُرکی کی قدیم مسجد ایا صوفیا میں مسجد اقصیٰ کے خطیب و امام شیخ عکرمہ صبری کی اقتدا میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ تُرک ذرائع ابلاغ کے مطابق ایا صوفیا کے خطیب وامام نے صدر اردوان کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔ نماز کے بعد مسجد کے باہر پریس کانفرنس میں صدر اردوان نے کہا کہ فرانسیسی صدر ماکروں اپنے سیاہ کرتوتوں کے باعث ملک کے بوجھ بن چکے اور امید ہے کہ فرانسیسی عوام بہت جلد انہیں اقتدار سے نکال پھینکیں گے۔