لیبیا اور اٹلی میں سلامتی اوردفاع کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

175
روم: لیبیا کی قومی وفاق حکومت اور اٹلی کے وزرائے دفاع مذاکرات کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر معاہدے پر دستخط کی ہے

طرابلس؍ روم (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا اور اٹلی کے درمیان دفاعی سلامتی کا معاہدہ طے پاگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبی حکومت کے وزیر اعظم ڈاکٹر صلاح الدین نمروش نے اطالوی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں عسکری مشقوں، فوجیوں کی تربیت اور غیر قانونی مہاجرت کو کنٹرول کرنے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اس کے علاوہ دشمنوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے اور قدرتی آفات کی صورت میں امدادی کارروائیوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔