کیلیفورنیا کے جنگلات میں وسیع پیمانے پر آتشزدگی کے بعد نقل مکانی

150
کیلیفورنیا: شہری جان بچانے کے لیے گھر بار چھوڑ کر جارہے ہیں‘ فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آتش زدگی کے بعد بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق آتش ز دگی سے 7 مربع کلو میٹر کا رقبہ متاثر ہوا۔ کیلیفورنیا کے گورنر گارین نیو سن نے اپنے بیان میں بتایا کہ جنگ میں ایک سے زائد مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ پوری کوشش کررہا ہے اور اس کے عملے کے 2افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔