جاپان نے جانوروں کی انتڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کر دی

141

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) جاپان نے چار سال بعد پاکستان پر جانوروں کی انتڑیوں کی درآمد پر عائد پابندی ختم کر دی، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے اس سلسلے میں ٹوکیو میں ٹریڈ سیکشن کی کوششیں قابل ستائش قرار دے دیں۔مشیر تجارت عبدالرزاق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپان نے پاکستان پر جانوروں کی انتڑیوں کی پاکستان سے برآمد پر پابندی ختم کردی ہے۔ جاپان نے چار سال بعد یہ پابندی ختم کی ہے، مشیرتجارت نے کہا کہ بیرون ملک ٹریڈ مشنز پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے اقدامات کریں اور برآمدکنندگان اس موقع سے بھرپورفائدہ اٹھائیں۔وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پہلا شپمنٹ جاپان روانہ ہو گیا ہے، مشیر تجارت نے مزید کہا کہ وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل شعبے کے لیے ایک ارب 78 کروڑ روپے کی رقم بھی جاری کردی ہیں جس سے ہمارے برآمدکنندگان کے لیکوڈیٹی مسائل حل ہوجائیں گے۔