اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے کم ہوگیا

513

کراچی(اسٹاف رپور ٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر20پیسے کم ہوگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 160.20روپے اورقیمت فروخت 160.25 روپے مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے 160.30روپے سے گھٹ کر 160.10 روپے اور قیمت فروخت 160.60روپے سے گھٹ کر160.40روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 192 روپے اور قیمت فروخت194روپے برقرار رہی جب کہ 50 پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید213روپے سے گھٹ کر 212.50 روپے اور قیمت فروخت215روپے سے گھٹ کر 214.50روپے ہوگئی۔